سی پیک ملک کا مستقبل ہے،سیکورٹی یقینی بنائیں گے ، آرمی چیف

  • جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیالات، چینی سفیر نے سی پیک کیلئے پاکستان میں حمایت کی تعریف کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے کو سراہا
  • یاد رہے کہ آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات گزشتہ روز کی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی دوطرقہ تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کے تناظر میں منعقد ہوئی ہے جس کی کہ دونوں ممالک پر زور تردید کر چکے ہیں
راولپنڈی:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے چینی سفیر ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی:۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے چینی سفیر ملاقات کر رہے ہیں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، منصوبے کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے ملاقات کے دوران سی پیک کیلئے پاکستان میں حمایت کی تعریف کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے کو سراہا ۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کی آراءمیں آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات گزشتہ روز کی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی دوطرقہ تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کے تناظر میں منعقد ہوئی ہے جس کی کہ دونوں ممالک پر زور تردید کر چکے ہیں۔

Scroll To Top