6 نئے وفاقی اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا تعداد 28ہوگئی

اسلام آباد:۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نئے وزرائے مملکت سے حلف لے رہے ہیں

اسلام آباد:۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نئے وزرائے مملکت سے حلف لے رہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزراءاور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراءاور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی ابتدائی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ ا±سی روز 5 مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جس کے بعد یہ تعداد 21 ہوگئی تھی ، بعدازاں شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔اور 6 نئے وزراءاور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی ک±ل تعداد 28 ہوگئی ہے۔

Scroll To Top