محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا یوم عاشور 21 ستمبر کوہوگا

ربیع الاول کا چاند نظر آگیاکراچی(الاخبار نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا، یکم محرم 12 اور یوم عاشور21ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات اور سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے تاہم کسی بھی مقام سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ماہ محرالحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم محرم الحرام بروز بدھ12ستمبر کو ہوگی اور یوم عاشور بروز جمعہ21ستمبر کو ہوگا۔

Scroll To Top