بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کےلئے پرعزم ہےں ،عمران خان

  • کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت، وزیر اعظم بذاتِ خود پروگرام کی اونر شپ لینے کو تیار
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پربریفنگ

عمران خان کی بطور  وزیراعظم آفیشل تصویر جاریاسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے ،پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے ہاﺅسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔ پیر کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے وزیر اعظم کوہاﺅسنگ کمیٹی کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامی سطح پراور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے ،حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاﺅسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں واقع سرکاری اراضیوں کے علاوہ محض پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گیسٹ ہاﺅسز اوردیگرسرکاری عمارتوں اور املاک کی اربوں روپے کی زمین کو برو¿ے کار لا کر ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکتے ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم بذاتِ خود اس پروگرام کی اونر شپ لیں گے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔

Scroll To Top