آبی ذخائر کیلئے فنڈ ریزنگ وزیر اعظم کی اپیل پر اوور سیز پاکستانی میدان میں آ گئے

آبی ذخائر کیلئے فنڈ ریزنگ  وزیر اعظم کی اپیل پر اوور سیز پاکستانی میدان میں آ گئےدوحہ\اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرز میں عطیات بھیجنے کی اپیل کی گئی ‘جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیموں کے لیے چندہ بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے‘بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیراعظم کے ڈیم کے لیے چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘اسی طرح قطر میں مقیم ایک 9سالہ بچے نے بھی عمران خان کی اپیل پر لبیک کہا ہے۔ایک ویڈیو میں بچے کا کہنا تھا کہ میرا نام ریحان ہے اور میں قطر میں رہتا ہوں‘مجھے ڈیموں سے متعلق عمران خان کی اپیل سے متعلق علم ہوا‘جس کے لیے میں ایک ہزار ریال عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں جو کہ میری اپنی رقم ہے۔مجھے امید ہے کہ میں بیرون ملک مقیم دوسرے پاکستانیوں کا حوصلہ بھی بڑھاو¿ں گا اور وہ بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں گے۔اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنی رقیم عطیہ کر رہے ہیں کیونکہ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہے، جنہیں پاکستانی نڑاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے دیگر پارٹی رہنماو¿ں کو بھی اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں جبکہ سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کےلئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں‘ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کیے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

Scroll To Top