اسحق ڈار ،اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ ، سفر نہیں کر سکیں گے

  • وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن کے اندپاسپورٹس واپس کرنے کے پابند تھے

اسحق ڈار ،اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ ، سفر نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردئیے ہیں ، قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے۔قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائےگی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحق ڈارکی ملک واپسی کیلئے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کررکھاہے اورانٹرپول نے اس حوالے سے پاکستان کی درخواست پرابھی فیصلہ کرناہے۔
٭٭٭٭٭٭

Scroll To Top