پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی عدم ادئیگی پر امریکی سینیٹرز بھی ناخوش

  • پاکستان خطے میں دہشت گردی کےخلاف اہم پارٹنر ہے ، اسے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرور ت ہے ، عمران خان ایسے لیڈرہے جن کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے،شیلاجیکسن
  • ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے،اس کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے ،سینیٹرکوری بکر و کونی فالکنر

پاکستان کا کولیشن فنڈ

نیویارک (این این آئی)ا مریکی سینیٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں ، پاکستان خطے میں دہشت گردی کےخلاف اہم پارٹنر ہے ، اسے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت، عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹرز نے کہا کہ پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے ،پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر نے کہا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

Scroll To Top