وزیر اعظم ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ملاقات قومی سلامتی امورپرتبادلہ خیالات

اسلام آباد:۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll To Top