یوم دفاع و شہداءبھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

  • ٭…. مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی ،خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں ،شہداءکےلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات
  • ٭…. دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے
  • ٭…. جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانےوالے شہدا ءکی یاد گاروں پر پھول چڑھانے ، سلامی کی تقریبات
  • ٭…. مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقرےب،مزار اقبال پر گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر کی حاضری
  • ٭…. واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کی صداﺅں میںقومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب
لاہور:۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر چوہدری سروراور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عامر ریاض کا فورٹریس سٹیڈیم میں یوم دفاع وشہداءکے موقع پر قومی ترانہ پیش کرنیوالے بچوں کے ہمرا ہ گروپ فوٹو

لاہور:۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر چوہدری سروراور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عامر ریاض کا فورٹریس سٹیڈیم میں یوم دفاع وشہداءکے موقع پر قومی ترانہ پیش کرنیوالے بچوں کے ہمرا ہ گروپ فوٹو

اسلام آباد/لاہور/کراچی /پشاور/کوئٹہ (این این آئی)ملک بھر میں 53واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،ملک کے طول و عرض میں منعقدہ خصوصی تقریبات میں چھ ستمبر کے غازیوں اورشہیدوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کے دفاع کےلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی دی گئی ، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا ءکی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی،کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر پر وقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 53 ویں یوم دفاع کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعاﺅں اور وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں واقع مزار قائداعظم محمد علی جناح پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پاکستان ایئرفورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز فرائض سنبھال لیے، جن میں 5 لیڈی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل ندیم صابر تھے جنہوں نے پرچم کشائی کی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔تقریب میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام، سکولوں، کالجز کے طلبہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی کے مسرور ائیربیس میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فضائیہ کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا جس میں میراج، ایف 16 اور جے ایف 18 تھنڈر نے حصہ لیا جب کہ تقریب میں شہداکے اہل خانہ اور عمائدین نے شرکت کی۔کراچی کے علاقے ملیر چھانی میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب کے دوران پاک آرمی کے زیرِ استعمال الخالد اور الضرار ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور ریڈار سسٹم سمیت دیگر ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل کی ملیر گیریژن آمد ہوئی جہاں انہوں نے کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔لاہور میں مزار اقبال پر گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر نے حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اس موقع پرسلامی دی۔گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔یوم دفاع کی مناسبت سے 6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداءمیجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیز بھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہداءکی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستوںکی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان، کمانڈر 4 کورپس کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی بھجوائے گئے۔ میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر سید عاصم حسین گردیزی اور 14 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان عامر نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار اور پرجوش روایتی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ ، پاکستان زندہ ، پاک افواج زندہ باد اورجیوے جیوے پاکستان کے نعروںسے گونجتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار اور پرجوش روایتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین اور بچوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔قصور میں یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا ءمصطفی آباد پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی، فوجی دستے کی قیادت کرنل عاقل نے کی، یادگار شہدا ءپر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔یوم دفاع کے حوالے سے فورٹریس اسٹیڈیم میں پروقار تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب نے بچوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا۔فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیدیم میں شہدا ءکے ورثا کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ تقریب میں پاک فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کیا جس میں کوبرا، مشاق اور ایف سولہ نے فضائی کرتب دکھائے۔ رینجرز کے دستے نے بھی خوبصورت ڈرل پیش کی۔رینجرز کے دستے نے اپنی زبردست پرفارمنس سے حاضرین کی توجہ سمیٹی۔ علاقائی لباس پہنے بچوں اور طلبا ءنے ملی نغموں سے شرکا ءکا لہو گرمایا۔ آرمی بینڈ کے جوانوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں۔نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور یادگار شہدا ءپر پھول چڑھائے گئے ۔پاک بحریہ نے یوم دفاع اورشہدا کے سلسلے میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب ااہتمام کیاجس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ کاپیغام بھی پڑھ کرسنایاگیاجس میں انہوں نے 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ایڈمرل کلیم شوکت نے شہدا ءکی یادگارپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔پشاور میں یوم دفاع اور شہدا ءکے سلسلے میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ تھے۔آرمڈ کور، انفنٹری، ائر ڈیفنس، فر نٹیر کانسٹیبلری اور خیبرپختونخوا ہ پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔تقریب میں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔ تقریب میں روایتی بیٹنی ڈانس پیش کیا گیا اور آرمی سروسز کور کی گھڑ سوار ٹیم نے نیزہ بازی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملٹری پولیس کے موٹرسائیکل سواروں نے لانگ جمپ اور محسود مارشل آرٹ پارٹی نے بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں مارشل آرٹ کے مظاہرے میں خواتین کمانڈوز نے بھی حصہ لیا اور ملٹری پولیس نے موٹر سائیکلوں پر مختلف کرتب دکھائے۔گلگت بلتستان میں فورس کمانڈ ناردرن ایریا کے کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے غذر کے علاقے ہندورمیں شہید حوالدار لالک جان نشان حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یوم دفاع وشہدا ءکے موقع پر مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کی قبر پر حاضری دی گئی۔آئی جی ایف سی اور ایف سی کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھول رکھے۔مستونگ میں یومِ دفاع و شہدا ءکی مناسبت سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی اور دیگر نے شرکت کی۔

Scroll To Top