مسلح افواج دشمن کے ناپک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے ہمہ وقت چوکس ہیں، جنرل(ر)ظہیر الاسلام

  • سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے مقررین کا خطاب
راولپنڈی:۔ سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سنٹر کے چیئرمین جنرل(ر) ظہیر الاسلام ، صدر میجر جنرل (ر)سید خالد امیر جعفری و دیگر سٹیج پر تشریف فرما ہیں

راولپنڈی:۔ سی جی ایس ایس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سنٹر کے چیئرمین جنرل(ر) ظہیر الاسلام ، صدر میجر جنرل (ر)سید خالد امیر جعفری و دیگر سٹیج پر تشریف فرما ہیں

راولپنڈی(ریاض ملک) 6ستمبر 1965ءکو جب دشمن نے وطن عزیز پر اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ اچانک یلغار کرنے کی کوشش کی تو مسلح افواج اور پوری قوم نے بھرپور یکجہتی کے ساتھ اس کو ایسا سبق سکھایا کہ جو تاریخ عالم میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیر الاسلام چیئرمین سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی مسلح افواج جو کہ جذبہ ایمان سے سرشارہیں اور اپنی عسکری مہارت کی بنا پر اقوام عالم میں منفرد مقام رکھتی ہیں دشمن کے ناپک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ سنٹر کے صدر میجر جنرل(ر) سید خالد امیر جعفری نے حاضرین کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ ان کا ادارہ کس طرح سے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے پالیسیاں ترتیب دینے میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر سنٹر کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر توقیر احمد نے 6ستمبر 1965ءکے حوالے سے اپنی یادوں سے حاضرین کو آگاہی دی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قوم اور افواج پاکستان کو دشمن کو دندان شکن شکست سے دوچار کرنے کے لئے کس طرح سے ہم آہنگ پایا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیر ہاشمی صدر نسٹ گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک نے 21 ویں صدی کے پاکستان اور تکنیکی ترقی کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی۔ بریگیڈیئر اختر نواز جنجوعہ (ر) نے قومی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں آگاہی دی کہ وطن عزیز کی باگ ڈور مستقبل میں سنبھالنے کے لئے انہیں بھرپور تیاری کرنا ہو گی اور خود کو جدید علوم اور تکینکی مہارت سے لیس کرنا ہوگا۔

Scroll To Top