امریکہ کیساتھ عزت و احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، عمرا ن خان

  • حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، ترجیحات میں علاقائی امن و استحکام بنیادی جزو ہیں،پاک امریکہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے پ±رامید ہوں، ایک اسپورٹس مین ہمیشہ پر± امید رہتا ہے
  • تمام ہمسایوں سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں بھی امن اور استحکام کے خواہاں ہےں،وزیر اعظم عمران خان کا امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو ملاقات کررہے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، شاہ محمود قریشی بھی نمایاں ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو ملاقات کررہے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، شاہ محمود قریشی بھی نمایاں ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے پ±رامید ہیں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی۔وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ وہ شروع سے ہی پ±رامید ہیں اور ایک اسپورٹس مین ہمیشہ پر± امید رہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں علاقائی امن و استحکام بنیادی جزو ہیں۔ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ احترام واعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہمسایوں سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔مائیک پومپیو نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان برسوں سے یہی کہہ رہے ہیں کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے مائک پومپیو سے ملاقات کے دوران پاکستان کا نقطہ نظر بردباری، خودداری اور ذمہ داری سے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے تعلقات میں سرد مہری تھی اور تعطل تھا تاہم آج ملاقات کا ماحول یکسر بدلا ہوا تھا۔’امریکا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے‘انہوں کہا کہ آج عندیہ ملا ہے کہ امریکا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی محکمہ خارجہ لیڈ کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے واضح کیا کہ اگر تعلق آگے بڑھانا ہے تو بنیاد سچائی پر ہونی چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کو سننا ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو کہا ہے کہ جب تک ایک دوسرے کے تحفظات سامنے نہیں رکھیں گے، پیش رفت نہیں ہوپائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا ہے، ہم بھی اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج امریکی خواہشات کو سمجھا اور اپنی توقعات اور تحفظات کو بھی اچھے اندازمیں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کو اشارہ دیا کہ نئی حکومت ہے اس سے نئی توقعات وابستہ ہیں اوراس کی نئی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات صرف لینے دینے کا نہیں، ان سے پیسوں کی نہیں اصولوں کی بات کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پڑوسیوں کےساتھ مثبت تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، میرا پہلا غیرملکی دورہ افغانستان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کا اصلاحات کا ایجنڈا ہے جس کی بنیاد عوام کی بہتری ہے، ہمارا مقصد امن،استحکام اورمعاشی ترقی ہے، اس ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لیے ہماری خارجہ پالیسی کومعاون بننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جاتا تھا کہ امریکی پہلے وزیراعظم ہاو¿س اور پھر جی ایچ کیو میں ملاقاتیں کرتے تھے، آج ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے، سیاسی وعسکری قیادت کی مشترکہ نشست کا ایک مقصد تھا کہ امریکیوں کو واضح پیغام دیا جائے کہ ہم سب ایک پیج پرہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو کہا کہ بلیم گیم سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکا سےکئی معاملات پرسوچ مختلف ہوگی مگربعض مشترکہ مقاصد ہیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ خطےکی ترقی اورخوشحالی افغان امن سےجڑی ہوئی ہے۔

Scroll To Top