وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کسی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیر اعظم عمران خان ی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کو برطرف نہ کیے جانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ا?فس میں ہوا۔اجلاس میں کابینہ کو بیرون ملک سے لوٹی گئی رقم واپس لانے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دی۔ شہزاد اکبر نے رقم کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا۔فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جا سکے گا تاہم حکم کا اطلاق عدالتی فیصلوں پر نہیں ہوگا۔ فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز پی ا?ئی اے کا چارج سیکریٹری ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں این ا?ئی ا?ر سی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور وزارتوں اور ڈویڑنز کے صوابدیدی فنڈز واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Scroll To Top