لوٹی دولت کی واپسی:100 کرپٹ ترین افراد پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس، بیرون ممالک سے رقوم کی واپسی کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ، ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دینے کا فیصلہ
  • کابینہ کے 80 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز واپس، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں ہونےوالے 25ارب روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کا حکم، لیپ ٹاپ سکیم ختم،تعلیم کے شعبے میں بہتری ،یکساں نصاب رائج کرنے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام
اسلام آباد:۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کابینہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کابینہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کر رہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں ہوا، جس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا اجلاس کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے وزیراعظم ہاو¿س میں ایک یونٹ قائم کردیا گیا ہے فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے اس موقع پر مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا فواد چوہدری نے بتایا کہ نصاب کے لیے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے اور صوبوں کو نجی اسکولوں کی فیسیں اسٹریم لائن کرنے کو کہا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزاو¿ں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے گئے ہیں وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کے 80 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز تھے، جوواپس کردیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 80 ارب روپے کے فنڈز پارلیمنٹ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی اور چائلڈ لیبر کو روکنے کے اقدامات کی بھی منظوری دی ہے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ چلڈرنز کے لیے ملک بھر میں یتیم خانے بھی قائم کیے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے اقدامات ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ رویے کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دس ہزار پاکستان مختلف ممالک میں قید ہیں وزیر اعظم پاکستان نے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ 15 روز کے اندر دوسرے مملک میں قید پاکستانیوں کی تفصلیات دی جائیں تا کہ جو افراد معمولی سزاوں یا بے گناہ ہیں قید ہیں ان کی مدد کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ ایران میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں جن کو سزا ئے موت سنائی گئی ہے لیکن حال ہی میں ایران حکومت نے منشایات کے قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ بہت سارے سزائے موت کے قیدیوں کو بھی رلیف مل جائے گی وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں معذور افراد کے لیے سوہلیات موجود نہیں ہیں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں میں معذور افراد کو سوہلیات فراہم کی جائیں گی انہوںنے کہا کہ تربیلا ڈیم منصوبے میں ہونے والی 25ارب کے نقصان کی خبر کا نوٹس لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس معاملے پر انکوئری کا حکم دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاسک فورس میں ختلف قومی اداروں سے لوگوں کو شامل کیا جائے گا جس میں ایف بی آر اور دیگر شامل ہیں جو اپنی رپورٹ وزیراعظم پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کریں گے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تمام اقلیتوں کا تحفظ کرے گے

Scroll To Top