’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے‘ آرمی چیف کا یوم دفاع پاکستا ن پر پیغام

”ریڈ کارپٹ بچھائیے،جنرل باجوہ کو بلائیے“: سابق سربراہ راراولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر جاری پیغام میںکہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔ پرومو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے پیغام دیا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔آرمی چیف نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداءجدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری شہداءاور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔

Scroll To Top