کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عمران خان

  • اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مو¿ثر کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

عمران خان کی بطور  وزیراعظم آفیشل تصویر جاریاسلام آباد (الاخبار نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مو¿ثر کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر دونوں شخصیات میں آزاد کشمیر کی صورتحال، امن وامان اور سماجی و معاشی ترقی سے متعلق گفتگو ہوئی۔صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج مظالم سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Scroll To Top