یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم دفاع پاکستان

اسلام آباد/لاہور( این این آئی )ملک بھر میں 53واں یوم دفاع آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ۔اس دن کی مناسبت سے مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ملک کا دفاع کرتے ہو ئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکی قبروں اور یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی،ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے دفاع کے عزم کی تجدید اورشہدا ءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شہداءکی قبروں اوردیگر مقامات پر بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

Scroll To Top