کورکمانڈرز کانفرنس:خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال پر غور، آپریشن ردالفساد رپر پیشرفت کا جائزہ

  • چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کانفرنس میںشہدا ءکو بھر پور خراج عقیدت پیش ،فیلڈ فارمیشنز کویوم دفاع پاکستان کے موقع پر متعلقہ علاقوں میں شہداءکے اہلخانہ کے پاس جاکر اظہار یکجہتی کی ہدایت
  • امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ کے آج کے دورہ اسلام آباد او ر کولیشن سپورٹ فنڈ ز کے 300 ملین ڈالرز کی ٹرمپ انتظامیہ کی ادائیگی سے انکار کے تناظر میں مادر وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی بیٹھک خصوصی اہمیت کی حامل قرار
راولپنڈی:۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا ایک منظر

راولپنڈی:۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا ایک منظر

راولپنڈی(الاخبار نیوز)عسکری قیادت نے موجودہ جیو سٹریٹجک صورتحال اور آپریشن رد الفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے جبکہ شہدا ءکو بھر پور خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فارمیشنز کو متعلقہ علاقوں میں شہداءکے اہلخانہ کے پاس جاکر اظہار یکجہتی کی ہدایت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقدہ ہوئی ۔ کانفرنس کے دوران موجودہ جیو سٹریٹجک صورتحال اور آپریشن رد الفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یوم دفاع و یوم شہداءکے حوالے سے پاکستان کے شہداءکو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی کہ شہدا ءکی قربانیوں کے اعتراف میں متعلقہ علاقوں میں انکے اہلخانہ کے پاس جا کر ان سے اظہار یکجہتی کریں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ کے آج کے دورہ اسلام آباد او ر کولیشن سپورٹ فنڈ ز کے 800 ملین ڈالرز کی ٹرمپ انتظامیہ کی ادائیگی سے انکار کے تناظر میں مادر وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی بیٹھک خصوصی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے، امریکی وزیر خارجہ اپنی آمد کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات منعقد ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

Scroll To Top