وزیراعظم آرمی چیف ملاقات:قومی سلامتی ،امریکی وزیرخارجہ کے دورے کے حوالے سے اہم مشاورت

  • مائیک پمپیو کے دورے سے قبل ہونے وا لی کلیدی ملاقات کا مقصد وطن عزیز بارے واشنگٹن کی پالیسیوں پر یکساں موقف اپنانا اور اس حقیقت کا واشگاف اظہار ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت ملک کو درپیش مسائل کے حل اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ایک ہی پیج پر ہےں
  • سپہ سالار نے وزیراعظم کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی ،یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران یہ تیسری ملاقات تھی
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات، بالخصوص امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے مشاورت، خطے اور سرحدوں کی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے قومی سلامتی ، خطے میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ بھی دی ۔ملاقات کے دوران سرحدوں کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان پر عائد کردہ پابندیوں ، کولیشن سپورٹ فنڈ کی منسوخی اور امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر منعقد کی جانیوالی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات میں امریکہ وزیر خارجہ کے دورے سے پہلے مشاورت کا مقصد یکساں موقف اپنانا ہے جبکہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو واضح کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام معاملات پر حکومتی اور عسکری قیادت یکساں پیج پر ہے اور اب امریکہ وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے سے پہلے ہونے والی اس ملاقات کا مقصد بھی امریکہ کیساتھ تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا تاکہ امریکہ کے سامنے یکساں موقف اپنایا جا سکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران یہ تیسری ملاقات تھی ۔

Scroll To Top