نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

  • پلان مےں ہسپتالوں کی اےمرجنسی مےں بہتری ،مفت ادوےات کی فراہمی اورصحت انصاف کارڈ کا اجراءشامل ہے
  • کفایت شعاری کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کےلئے کمیٹی تشکیل، عثمان بزدار کا بیان

سردار عثمان بزدارلاہور(الاخبار نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، نئے بلدیاتی نظام میں مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کو لے کر تیزی سے آگے بڑھیں گے، میری ٹیم محنتی اور باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے۔ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے شب و روز اےک کردےں گے اور پنجاب وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے سبقت لے گا اور وزےراعظم کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کےلئے دن رات کام کرےںگے۔ 100روزہ پلان مےں ہسپتالوں کی اےمرجنسی مےں بہتری ،مفت ادوےات کی فراہمی اورصحت انصاف کارڈ کا اجراءشامل ہے۔ کے پی کے کی طرز پر پنجاب پولےس میں اصلاحات کےلئے ضروری اقدامات کررہے ہےں۔ہر پاکستانی کو صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے جامع روڈمےپ دےا جائے گا، اسی طرح بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی ،فنی تعلےم کا فروغ، بے گھر افراد کےلئے چھت اورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں اولےن ہےں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے اےجنڈے پر ےکسو ہےں اور صوبے میں گورننس،مےرٹ،شفافےت،کفاےت شعاری اورسادگی ہمارا شعار ہے اور اس ضمن میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں کفایت شعاری کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت مےں نےا پاکستان بنانے کےلئے تن ،من ،دھن نچھاورکردےں گے۔وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کےے جائےںگے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 100روزہ اےجنڈے پر عمل درآمد کےلئے دن رات انتھک محنت کرےںگے اورہماری محنت کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائےںگے۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم کے 100روزہ اےجنڈے پر عمل درآمد پر پےش رفت کی مانےٹرنگ کی جائے گی کےونکہ ہم الےکشن مےں کےے گئے وعدے نبھانے کا عزم رکھتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ صرف عوام کی خدمت ہمارا وےژن ہے اورعوام کی زندگےوں مےں بہتری لاکرتبدےلی کا وعدہ پورا کرےںگے

Scroll To Top