ٹوئیٹر کالم 03-09-2018

twitter-logoٹویٹر لوگو ٹویٹ لوگو
جس پاکستان کے بانی قائداعظم تھے اس کا صدر اب منافق اعظم بنے یہ بات کسی باشعور اور غیرتمند محب وطن کے تصور میں بھی نہیں آسکتی۔المیہ یہ کہ اس دشمن قائد کو اپنا امیدوار قائد کی وارث ہونے کی دعویدار جماعت نے نامزد کیا ہے!!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لفافہ صحافی کسی زمانے میں پائے جاتے ہونگے جب دنیا پی ٹی وی تک محدود تھی۔آج کوئی قابل ذکر صحافی لفافہ پکڑ کر اپنی توہین نہیں کراتا آج کے صحافی تو بریف کیس کو بھی اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔کچھ صحافی ایسے بھی ہیں جن کا پانامہ تک ہو سکتا ہے(جو اسیران دیانت ہیں ان سے معذرت کیساتھ)۔
۔۔۔۔۔۔۔
سلیم صافی ہو یا بخاری ایک ہی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
اعتزاز ایک لبرل سیکولرمسلمان سیاستدان ہیں اور میں قرآن حکیم کو حتمی آئین سمجھنے والا اسلامسٹ ہوں مگر آج اعتزاز احسن کا ارشد شریف کے ساتھ انٹرویو اچھا لگا۔وہ بھی میری طرح محب وطن پاکستانی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وہ لوگ کون ہیں جنہیں گوارہ نہیں کہ ہماری فوج عدلیہ حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہوں اور یک زبان یہ نعرے لگا رہے ہوں:پاکستان زندہ باد اللہ اکبر؟ اگر میں ابن خلدون ہوتا تو ایسے لوگوں کی تعریف ایک ہی لفظ سے کرتا—غدار!!!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فضل جی جس پاکستان کا صدر بننے کا خواب آپ دیکھ رہے ہیں یہ وہی پاکستان ہے جس کا یوم آزادی منانا آپ کو گوارہ نہیں تھا۔یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان آپ کا بوجھ اٹھائے ہوئے سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجکستان سے واپس آتے ہی ٹویٹر پرکامران خان کا ایک نوحہ پڑھا ہے کہ عمران خان کی حکومت قائم ہوتے ہی جہازوں نے ایک دن کی تاخیر سے اڑنا شروع کر دیا ہے۔لگتاہے کہ موصوف کی باقی عمر ایسے ہی نوحے لکھتے پڑھتے گزرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح مکہ کے بعد قبول اسلام کرنے والوں میں پہلا نام جناب صالح ظافر کا ہے۔انصار عباسی اور نواز رضا جیسے جید سردار کب ایسا کرتے ہیں انتظار رہے گا۔

Scroll To Top