وزیراعظم ہاو¿س کی اضافی گاڑیو ں کی فوری نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری

  • نیلامی کیلئے پیش کی جانیوالی 33 گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز ، 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی شامل ہیں
  • یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اور کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے وزرائے اعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا

اضافی گاڑیو ں کی فوری نیلامی کا فیصلہاسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاو¿س کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کےلئے استعمال ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی میں سارک کانفرنس اور ڈونر کانفرنس کے لیے بھاری رقوم پر کرائے پر گاڑیاں لی گئیں تھیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں بھی وزرائے اعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

Scroll To Top