بھارت روسی ہتھیار خریدے سے باز رہے، امریکہ کا انتباہ

  • اگر بھارت ایسا کوئی قدم اٹھاتا ہے، تو اسے دی جانے والی خصوصی چھوٹ خطرے میں پر سکتی ہے،پینٹاگان عہدیدار
  • یاد رہے کہ بھارت زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت کے حامل لانگ رینج روسی میزائل ایس چار سو کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے

بھارت روسی ہتھیار خریدے سے باز رہےاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے نئے ہتھیار خریدنے سے باز رہے، دوسری صورت میں بھارت کو دی گئی خصوصی چھوٹ کی ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ بھارت کی جانب سے نئے اور جدید روسی ہتھیار خریدنے میں دلچسپی کے تناظر میں امریکی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت ایسا کوئی قدم اٹھاتا ہے، تو اسے دی جانے والی خصوصی چھوٹ خطرے میں پر سکتی ہے۔ امریکی حکام کو تشویش ہے کہ بھارت جو ایک انتہائی اہم امریکی عسکری اتحادی بھی ہے اور عالمی سطح پر ہتھیاروں کا بہت بڑا خریدار بھی، وہ روس سے متعدد نئے عسکری نظام خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے، جن میں زمین سے فضا میں مار کی صلاحیت کے حامل لانگ رینج روسی میزائل ایس چار سو بھی شامل ہیں۔

Scroll To Top