حکومت کا نواز دورمیں منگوائی گئی پر تعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

ہل میٹل کے اصل مالک نواز شریفاسلام آباد(الاخبار نیوز): وزیر اعظم عمران خان نے نواز لیگ کے دور میں منگوائی گئی پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیبنٹ ڈویڑن نے فیصلے پر عمل درا?مد کی تیاری شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز حکومت نے جاتے جاتے بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چھ مرسڈیز ایس 600 گاڑیاں منگوائی تھیں، تمام گاڑیاں ہائی ٹیک اور بم پروف ہیں اور ایک گاڑی کی قیمت تقریبا اٹھارہ کروڑ روپے ہے۔وزیراعظم عمران خان تمام پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر کیبنٹ ڈویڑن نے نیلامی کی تیاری شروع کردی ہے، نیلامی کےلئے اشتہار جاری کیا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام عمل آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائےگی۔

Scroll To Top