عمران خان کی بطور وزیراعظم آفیشل تصویر جاری

عمران خان کی بطور  وزیراعظم آفیشل تصویر جاریاسلام آباد(الاخبار نیوز) عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی تصویر جاری کردی گئی، تصویر سرکاری محکموں، اداروں کی ویب سائٹس اور سفارتخانوں میں آویزاں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطوروزیراعظم آفیشل فوٹو شوٹ مکمل ہوگیا، تصویر سرکاری طور پر وزیراعظم عمران خان کی شناخت کے لئے استعمال ہوگی اور سرکاری محکموں،اداروں کی ویب سائٹس اورسفارتخانوں میں آویزاں کی جائے گی۔ملک کے ہر نئے سربراہ کا خاص فوٹو شوٹ روایت رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تصویر ا?فیشل سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی ہے۔

Scroll To Top