مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کا حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

d

مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا،فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کے حملے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شوپیاں ضلع میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے  اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی مارے گئے جب کہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

حملہ آج صبح  مقبوضہ وادی کے  علاقے منورد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت کے دو گھنٹے بعد پیش آیا، قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی شناخت  الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔

بھارتی فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا  جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطے سے روکنے کےلیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی ۔

Scroll To Top