ایشوریا کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے سے انکار

j

ایشوریا رائے فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشیک کے ساتھ 8 سال بعد جلوہ گر ہوں گی۔

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کی وجہ سے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے نے بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

ایشوریا رائے کو اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اُن کے سامنے سنجے لیلا بھنسالی اور ابھیشیک بچن کی فلم کے درمیان انتخاب کرنا پڑا لیکن انہوں نے دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہدایتکار انوراگ کاشیاب کی فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم ’گلاب جامن‘ میں ایشوریا اور ابھیشیک 8 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ خاص بات یہ ہے کہ دونوں اداکار فلم میں ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت اور باجی راؤ مستانی‘ میں بھی کام کرنے سے معزرت کر چکی ہیں۔

Scroll To Top