محمد سلیمان خان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ تعینات

  • مہر خالد دادلک نیکٹا کوآرڈینٹر ،جہانزیب خان سیکریٹری ایف بی آر مقرر

محمد سلیمان خان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ تعیناتاسلا م آباد (الاخبار نیوز)وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا۔ڈاکٹر سلیمان خان کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہےتھے۔مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔محمد جہانزیب خان اس سے پہلے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

Scroll To Top