بھارتی آبی دہشتگردی :دریائے چناب پر 23 منصوبوںکا خفیہ نقشہ منظر عام پر آ گیا

  • چا ر منصوبوں پر کام مکمل دیگر پر کام جاری ،سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب پر کوئی بھی منصوبہ پاکستان حکومت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کر سکتا
  • منصوبوں کے ڈیزائن تیار ، تکمیل مختلف مراحل میں ، چار منصوبے پہلے ہی مکمل ،نقشے میں منصوبوں کے مقامات بھی د یکھے جا سکتے ہیں

دریائے چناب پر 23 آبی منصوبے بنانے کا خفیہ نقشہاسلام آباد(آن لائن) بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر 23 آبی منصوبے بنانے کا خفیہ نقشہ منظر عام پر آ گیا ان میں سےچا ر منصوبوں پر کام ہو چکا ہے اور دیگر آبی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت دریائے چناب پر مستقبل قریب میں 23 منصوبے بنانے کا خواہش مند ہے ۔ بھارت کی جانب سے ان آبی منصوبوں کے ڈیزائن تیار کر لئے گئے ہیں اور ان کی تکمیل مختلف مراحل میں ہیں جبکہ ان میں سے چار منصوبے ایسے ہیں جو کہ پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں منظر عام پر آنے والے نقشہ میں ان آبی منصوبوں کے مقامات بھی د یکھے جا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے واٹرکمشن کے درمیان دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں جن میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب پر کوئی بھی منصوبہ پاکستان کی حکومت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کر سکتا ۔

Scroll To Top