پاکستان ۔تاجکستان تجارتی ، معاشی تعلقات کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں

  • سی جی ایس ایس کے تین رکنی وفد کا وزارت اقتصادی ترقی و تجارت ، وزارت تعلیم اور اکیڈمی آف سائنسز تاجکستان کا دورہ
دوشنبے:۔میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفری وزارت اقتصادی ترقی و تجارت کے وزیر کو ادارے کی شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل خالد تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

دوشنبے:۔میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفری وزارت اقتصادی ترقی و تجارت کے وزیر کو ادارے کی شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل خالد تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

دوشنبے:۔میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفر ی کو وزارت تعلیم کے ڈپٹی وزیر یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل خالد تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

دوشنبے:۔میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفر ی کو وزارت تعلیم کے ڈپٹی وزیر یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل خالد تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد(ریاض ملک) پاکستان اور تاجکستان تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ بارے مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہیں ان خیالات کا ظہار سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے 3رکنی وفد کہ جو آجکل دوشنبے میں ہے کی تاجکستان کی وزارت اقتصادی ترقی و تجارت کے وزیر نعمت اللہ سے ملاقات کے دوران کیا گیا اس موقع پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ یہ کوششیں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لئے ثمر آور ثابت ہو ںگی وفد نے اکیڈمی آف سائنسز کا بھی دورہ کیا اس کے صدر رحیمی فرہاد سے ملاقات کی اس موقع پر فریقین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر ٹیکنالوجی، پانی سے متعلق معاملات اور زرعی تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اس سے قبل وفد نے وزارت تعلیم اور سائنس کا دورہ کیا اور متعلقہ ڈپٹی وزیر سے ملاقات کی طرفین نے دونوں ممالک کے طلباءکی دو طرفہ تربیت پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا جو کہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے بڑھاوے میں یقینا ممد و معاون ثابت ہوگی یاد رہے کہ سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کا ایک وفد جو کہ ادارے کے صدر میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل(ر) خالد تیمور اکرم اور ایڈوائزری بورڈ کے سینئر رکن غلام اکبرپر مشتمل ہے آج کل تاجکستان کے دورے پر ہے۔

Scroll To Top