اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل

r

اکشے کمار کی 9ویں فلم ’گولڈ‘ بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’گولڈ‘ نے باکس آفس پر ایک اور ریکارڈ بنا لیا ہے۔ فلم نے ریلیز کے 13ویں ہی روز ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سو کروڑ کلب میں جگہ بنا لی ہے جب کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کامیابی کا عندیہ دے دیا تھا۔

فلم ’گولڈ‘ اکشے کمار کی 9ویں فلم ہے جسے سو کروڑ کلب میں انٹری ملی ہے، اس سے قبل ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، راوڈی راتھوڑ،ایئرلفٹ، رستم اور ہولی ڈے جیسی فلمیں باکس آفس پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں تاہم اکشے کمار اب بھی بالی ووڈ سلطان سے بہت پیچھے ہیں، سلمان خان کی 13 فلمیں باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایس شنکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’2.0‘ میں اکشے کمار رجنی کانت کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جوکہ 29 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top