ایف آئی اے ،نیب مل کرکام کریں وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے: عمران خان

اسلام آباد:۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں.عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے.

Scroll To Top