پنجاب کی 23رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائمقام گورنر نے حلف لیا

  • وزیر اعلیٰ ، انسپکٹرجنرل آف پولیس ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت
  • سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی جو کہ قائمقام گورنر بھی ہیں نے وزراءسے گورنر ہاﺅس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں حلف لیا
لاہور:۔ قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کابینہ اراکین سے حلف لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود ہیں

لاہور:۔ قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کابینہ اراکین سے حلف لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود ہیں

لاہور (این این آئی)پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب میں قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پروےز الٰہی نے صوبائی وزراءسے حلف لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق نجیب نجمی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ عبدالعلیم خان کو مقامی حکومتوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ساتھ سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ میاں محمود الرشید ہاﺅسنگ شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،میاں اسلم اقبال صنعت و تجارت، ڈاکٹر مراد راس سکول ایجوکیشن،فیاض الحسن چوہان اطلاعات و ثقافت،ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، راجہ بشارت قانون اور پارلیمانی امور،تیمور خان امورنوجوانان اور کھیل، انصر مجید نیازی مزدور و افرادی قوت، حافظ ممتاز احمد ایکسائز ٹیکسیشن اور انسداد منشیات، مخدوم ہاشم بخت خزانہ، سمیع اللہ چوہدری خوراک،محسن لغاری آبپاشی،یاسر ہمایوں سرفراز فروغ اعلی تعلیم و سیاحت ،راجہ راشد حفیظ ریونیو اور آصف نکئی مواصلات کے وزیر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ محمد سبطین خان، حافظ عماریاسر، ملک نعمان لنگڑیال،چودھری ظہیر الدین،محمد انور،ہاشم ڈوگر اور حسنین دریشک کو بھی وزرا بنایا گیا ہے تاہم انہیں ابھی قلمدان نہیں سونپے گئے۔حلف برداری کی اس پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔قبل ازیں قائمقام گورنر پنجاب چوہدی پرویز الہٰی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت صوبے کے انتظامی امورکے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔

Scroll To Top