شاہد آفریدی نے ’’بوم بوم‘‘ کا خطاب دینے والے کھلاڑی کا نام بتادیا

g

’بوم بوم‘‘ کے خطاب کے حوالے سے ٹویٹر پر ایک شائق نے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا . (فوٹو : فائل)

 کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’’بوم بوم‘‘ کا خطاب بھارتی کرکٹر روی شاستری نے دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن میں ایک شائق نے شاہد آفریدی سے پوچھا کہ آپ کو پہلی بار’’بوم بوم‘‘ کس نے کہا۔

شاہد آفریدی نے شائق کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ نک نیم سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے دیا جو اُن دنوں میں کمنٹری کیا کرتے تھے۔

Scroll To Top