کنگ خان نے ہالی ووڈ سے فلموں کی آفر نہ ملنے کی وجہ بتادی

v

ہالی ووڈ کو چاہئے کہ وہ میری طرف دیکھے نہ کہ میں اُن کی طرف دیکھوں، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ ہالی ووڈ کو چاہئے کہ وہ مجھے دیکھیں نہ کہ میں اُن کی طرف دیکھوں کیوں کہ میں ہر روز چاند کو دیکھتا ہوں لیکن میں اُس کے لئے وہاں نہیں جاتا۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ اوم پوری، امیتابھ بچن، عرفان خان اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور شخصیات ہالی ووڈ میں اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں جب کہ نواز الدین صدیقی ابھی بھی وہاں کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن مجھے کبھی بھی ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے پیش کش نہیں کی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ میں یہ سب کچھ نبھانے کے لئے بہتر بھی ہوں یا نہیں کیوں کہ میری انگریزی بھی کچھ کمزور ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے میرے فیصلے کے پیچھے کسی کی کامیابیوں کو چھیننا یا کسی کی عظمت سے انکار نہیں بلکہ میرا مقصد بھارتی فلموں کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں کامیابی دلانا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹام کروز ایک دن فخریہ طور پر کہے کہ ’ مجھے ہندی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جب کہ ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن بھی ایک دن یہ کہیں گے کہ بھارتی فلم ساز ان کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں۔

Scroll To Top