23رکنی پنجاب،15رکنی خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلان

  • پنجاب: علیم خان لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ، سینئر وزیر بھی ہوں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجو کیشن،میاں محمود الرشید ہاو¿سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،راجہ بشارت قانون اور پارلیمانی امور ،مخدوم ہاشم بخت وزیر خزانہ ،فیاض الحسن چوہان اطلاعات
  • کے پی کے :عاطف خان سینئر وزیر سیاحت، شہرام ترکئی بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا خزانہ، اشتیاق اڑمڑ جنگلات، قلندر خان خوراک، شکیل احمد ریونیو، محب اللہ زراعت، امجد علی معدنیات، سلطان خان قانون، ہاشم خان صحت، کامران بنگش آئی ٹی، ضیاءالحق بنگش اور عبدالکریم وزیر اعلیٰ کے مشیران
اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ بارے سینئر رہنماﺅں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد:۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ بارے سینئر رہنماﺅں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اسلام آباد(الاخبار نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم عمران کی زیر صدارت پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ذرائع سے حاصل کی گئی نجی ٹی وی کے مطابق حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا جبکہ مخدوم ہاشم بخت کو وزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔ سمیع اللہ چوہدری کو وزیر خوراک پنجاب جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کا وزیر اطلاعات اور کلچر کا قلمدان دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہے میاں محمود الرشید کو ہاو¿سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کا قمدان سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم  اقبال کو پنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیر بنا دیا گیا جبکہ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اور پارلیمانی امور کا وزیر بنا دیا گیا۔ علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔اس کے علاوہ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان دیا گیا جبکہ تیمور خان کو پنجاب کابینہ میں امور نوجوانان اور اسپورٹس کا وزیر بنا دیا گیا۔محسن لغاری کو وزیر ایریگیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ مراد راس کو وزارت اسکول ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انصر مجید نیازی کو وزارت لیبر اور مین پاورپنجاب بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ جبکہ محمد عاطف خان وزیر سیاحت کے ساتھ سینیئر وزیر ہوں گے۔سید اشتیاق محکمہ جنگلات، حاجی قلندر لودھی کو محکمہ خوراک کے پی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔شکیل احمد خان محکمہ ریونیو، محب اللہ کو محکمہ زراعت خیبرپختونخوا جبکہ ڈاکٹر امجد علی منرل ڈیولپمنٹ خیبرپختونخوا کا قلمدان دیا گیا ہے۔ضیا اللہ خان بنگش کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سلطان محمد خان قانون اور ہشام انعام اللہ خان محکمہ صحت کے پی کا قلمدان دیا گیا ہے۔اسی طرح کامران خان بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے وزیر ہونگے جبکہ عبدالکریم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریز ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہ محمد خان وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے۔

Scroll To Top