ایئر پورٹس پر اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی

  • ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
  • احکامات کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے

ایئر پورٹس پر اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندیاسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائےگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئی احکامات کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔

Scroll To Top