سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز کا تین رکنی وفد تاجکستان پہنچ گیا

  • دورہ انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک اسٹڈیز تاجکستان کہ جس کے سربراہ تاک صدر خود ہیں کی دعوت پر کیا جا رہا ہے
 دوشنبے:۔ تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو سی جی ایس ایس کے صدر میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفری کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل (ر) تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

دوشنبے:۔ تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو سی جی ایس ایس کے صدر میجر جنرل(ر) خالد امیر جعفری کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں، کرنل (ر) تیمور اکرم اور غلام اکبر بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد(ریاض ملک)سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز کا ایک تین رکنی وفد کہ جس کی قیادت ادارے کے صدر میجر جنرل (ر) خالد امیر جعفری کر رہے ہیں اور ممبران میںایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل(ر)خالد تیمور اکرم اور غلام اکبر سینئر ممبر ایڈوائزری بورڈ شامل ہیں آج کل تاجکستان کے دورے پر ہے یہ دورہ انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک اسٹڈیز تاجکستان کہ جس کے سربراہ تاجک صدر خود ہیں کی دعوت پر کیا جا رہا ہے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق تعلقات کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ ہے سی جی ایس ایس کا وفد اپنے قیام کے دوران نہ صرف میزبان ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا بلکہ مختلف اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔گزشتہ روز تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو نے وفد کے اعزاز میں سرینا ہوٹل دوشنبے میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔ اس موقع پر پاک ۔ تاجک تجارتی تعلقات بات چیت کا خصوصی مرکز رہے۔

Scroll To Top