صدارتی انتخاب سے پہلے بڑی کامیابی:فاٹا کے3سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

  • پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی رہنماو¿ں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری،سینیٹرز مومن خان آفریدی،اورنگزیب خان اور سجاد طورو سمیت دو سابق ایم این اےز ناصر خان اور مرزا محمد ایوب کی پارٹی میں شمولیت
  • وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ،وزیراعظم کی طرف سے سیاسی رہنماو¿ں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے حاجی فدا بھی موجود تھے
فانا کے سینیٹرز اورنگزیب خان، حاجی فدا اور سجاد طورو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں ، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ہمراہ ہیں

فانا کے سینیٹرز اورنگزیب خان، حاجی فدا اور سجاد طورو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں ، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد ( الاخبار نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی رہنماو¿ں کی شمولیت جاری، فاٹا سے منتخب 3 سینیٹرز اور 2 سابق ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔صدارتی انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی رہنماو¿ں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 رہنماو¿ں نے پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق فاٹا سے منتخب سینیٹرز اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینٹر مومن خان آفریدی، سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب شامل تھے۔ تمام سیاسی رہنماو¿ں نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی رہنماو¿ں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے سینیٹر حاجی فدا بھی موجود تھے۔

وزےراعظم عمران خان سے صدارتی انتخابات سے پہلے 4سینیٹرز ،2ایم این ایز کی ملاقات کر کے پی ٹی آئی مےںشمولےت اختےار کر لی، صدارتی انتخابات سے پہلے تحریک انصاف نے بڑی سیاسی کامیابی قرار دے دی گئی ۔ سینیٹر حاجی فدا،اورنگزیب خان اور سجاد طوری ‘ مرزا محمد آفریدی ‘ ایم این اے ناصر خان اور محمد ایوب نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، وزےراعظم کا تےنوں سےنےٹرز کا پارٹی مےں شمولےت پر خےر مقدم کےا صدارتی انتخابات سے قبل سےنےٹرز کی پی ٹی آئی مےںشمولےت اہم کامےابی ہے ملاقات مےںوفاقی وزےر دفاع پروےز خٹک بھی موجود تھے تےنوں رہنما¶ں نے عمران خان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کےا ۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 کے نیتجے میں جو شاندار کامیابی سمیٹی ،اس کے نتیجے میں انہوں نے حکومت تو بنا لی ہے تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج صدارتی انتخابات کا درپیش ہے کیونکہ صدرپاکستان اگر تحریک انصاف یا انکی اتحادی جاعتوں سے نہ ہوا تو تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور سب سے بڑی پریشانی یہ ہو سکتی ہے کہ ہر قانون سازی کے لیے حکومت کو صدر پاکستان کی جانب دیکھنا پڑے گا۔تاہم اب صدارتی انتخابات پر تحریک انصاف نے نظریں جما لی ہیں اور اس کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے سینیٹر اور اراکین اسمبلی کے ایک ایک رکن کی حمایت بہت اہم ہے۔تاہم صدارتی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل چکی ہے۔فاٹاسےسینیٹراورنگزیب خان اورسینیٹر سجادطوری ‘مرزا محمد آفریدی ‘ ایم این اے ناصر خان اور محمد ایوب تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ان کے علاوہ حاجی فدا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔رہنماو¿ں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شمولیت اختیار کی۔ملاقات میں سینیٹر حاجی فدا اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجودتھے۔

Scroll To Top