پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے

l

میچز ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جائیں گے – فوٹو: فائل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے معاملات طے پاگئے جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی جس میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جب کہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

امریکا میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز 2021 میں ہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔

Scroll To Top