اعتزاز احسن صدر پاکستان کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے:آصف زرداری

  • شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تے ہیں،ن لیگ کی قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے زیادہ سیٹیں ہیں ،وہ اپوزیشن لیڈر لانے کا جمہوری حق رکھتی ہے
  • اعتزاز احسن سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے، ان کی کامیابی کیلئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے،سابق صدر

آصف زرداری

کراچی( آن لائن)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے،اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ،ان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے کیونکہ (ن)لیگ کی قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے زیادہ سیٹیں ہیں اور وہ اپوزیشن کا لیڈر لانے کا جمہوری حق رکھتی ہے۔

Scroll To Top