پاکستان کےساتھ ملکر علاقائی امن و استحکام کیلئے کام کرنے کے خواہش مند ہیں:امریکی دفتر خارجہ

  • امید ہے عمران خان پاکستان اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گے،اینجیلا میرکل
  • آپ کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،ترکی کے حالیہ مشکل حالات میں آپ نے جس طرح اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے،ترک صدر

عمران خان کی کامیابی بھارت کی بڑی شکست ہوگیعمران اسلام آباد ( مانیٹرنگ)امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 70سال سے تعلقات ہیں ۔ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ ادھر جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انہوں اس خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حالیہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کے نام ایک تہینتی پیغام ارسال کیا ہے۔مذکورہ پیغام میں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں بااعتماد فیصلوں کے باعث کامیاب رہیں گے اور بطور وزیرا عظم وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اپنے پیغام میں انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ وہ یہ امید بھی کرتی ہیں کہ پاکستان کے نئے سربراہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مذاکرات کریں گے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برلن حکومت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اس کے ساتھ ہو گی، پاکستان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اقتصادی ماہرین کے مطابق عمران خان کو حکومت سنبھالنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنا ہی پڑے گا۔اپنے پیغام می انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوطی کے لیے عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔بعد ازاں عمران خان کے وزیر اعظم منتخب اور حلف اٹھانے کے بعد ملکی و غیرملکی رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عمران خان کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،یقین ہے آپ کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،ترکی کے حالیہ مشکل حالات میں آپ نے جس طرح اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے،امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترکی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئےں گے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو ئے جبکہ ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

Scroll To Top