ن لیگ میں واضح دراڑیں:پنجاب اسمبلی :چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر ،دوست محمد مزاری ڈپٹی ا سپیکر منتخب

  • چوہدری پرویز الٰہی نے201ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے امیدوار چودھری اقبال گجر نے147ووٹ حاصل کیے ،چودھری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،15 ن لیگی ار کان نے پا رٹی سے بغاوت کر تے ہوئے چو ہدری پر ویز الہی کو ووٹ دیا
  • ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ مشترکہ امیدوار دوست محمد مزار ی نے 187ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے محمد وارث 159 ووٹ حاصل کر سکے، حمز ہ شہباز کا بغاوت میں ملوث اراکین کی نشاندہی کا حکم،آج وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر بھی ن لیگی قیادت کو زبردست اپ سیٹ متوقع
لاہور:۔ نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

لاہور:۔ نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

لاہور(الاخبار نیوز)چودھری پرویز الٰہی بھاری اکثریت سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے201ووٹ حاصل کیے ہیں،ن لیگ کے امیدوار چودھری اقبال گجر نے147ووٹ حاصل کیے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،ان سے حلف سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے لیا جو اب عہدہ چھوڑ چکے ہیں بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کیلئے دوست محمد مزار ی نے 187ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل محمد وارث 159 ووٹ حاصل کر سکے۔۔ سپیکر کے انتخا با ت کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شگاف وا ضح ہو گیا ،15(ن) لیگی ار کان نے پا رٹی سے بغاوت کر دی،اپنے پا رٹی کے امیدوار کی بجا ئے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پا کستان تحر یک انصاف کے نا مزد چو ہدری پر ویز الہی کو ووٹ دے دیا ،جمعرات کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں (ن) لیگ کو بغاوت کا سامنا ہوا، (ن) لیگ کے ارکان کی تعداد 162تھی صرف 147 ووٹ (ن) کے منتخب کردہ امیدوار چوہدری اقبال کو ملے ، چوہدری پرویز الٰہی ایک پرانے منجھے ہوئے سیاستدان رہ چکے ہیں ان کا رکھ رکھا? مسلم لیگ کے امیدوار سے زیادہ ہے، مسلم لیگ (ن) میں منتخب ہونے والے بہت سے اراکین پنجاب اسمبلی ایسے بھی ہیں جن کا ماضی میں تعلق مسلم لیگ (ق) سے رہا تھا ، خاص طور پر جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے اراکین جن کا مسلم لیگ (ن) سے تعلق ہے ان کا مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے بڑا گہرا تعلق ہے، وہ روٹین میں ان سے ملنے جاتے رہے ماضی میں بھی اور ابھی کچھ دن پہلے بھی ان سے ملاقاتیں کیں ، 15لوگ جو بتائے گئے ہیں ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، یہ بات پہلے ہی دکھائی دے رہی تھی کہ پرویز الٰہی اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے ووٹ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایک بہت بڑی لکیر مسلم لیگ (ن) کی دیوار میں آگئی ہے، اس قبل سے پرانے سیاستدان اور سیاسی پنڈت وہ کہتے تھے 20سے 25لوگوں کا بلاک بنے گا اور اس طرح 20سے 25لوگ مسلم لیگ نواز کے کم ہوجائیں گے۔ اسپیکر کے انتخابات میں 15لوگ کم ہوگئے ہیں اب باقی کب کم ہوں گے یہ نہیں پتا۔چوہدری پرویز الٰہی ایک مانے ہوئے سیاست دان ثابت ہوگئے۔

Scroll To Top