انشاءاللہ:آج عمران خان وزیر اعظم پاکستان بن جائیں گے

عمران خان کی کامیابی بھارت کی بڑی شکست ہوگی

اسلام آباد(ریاض ملک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سٹیٹس کو کی قوتوں کے خلاف شروع کی گئی طویل جدوجہد بالآخر آج ثمر بار ہونے کا وقت آ گیا ، آج ایوان زیریں میں قائد ایوان کا انتخاب ہونے جا رہا ہے اور عمران خان کی ن لیگی نامزد امیدوار شہبازشریف کے مقابلے میں کامیابی کے واضح امکانات موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان پوری قوم بالخصوص نوجوان نسل کیلئے امید کی کرن ہیں جو کہ اس ملک کو ریاست مدینہ میں تبدیل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاکہ اس کے باسیوں کی مایوسیوں کو امیدوں میں بدلا جا سکے۔ آج عمران خان وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو کر باریاں لینے والوں کو ایک ہی بال سے آﺅٹ کر دیں گے۔

Scroll To Top