نامزد وزیر اعظم عمران خان ۔ سعودی حکومت روابط میں تیزی:پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہےں ،محمد بن سلمان

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا عمران خان کو فون، انتخابات میں جیت پر مبارکباد ،مستقبل میں مل کر کام کرنے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار ، پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت روشن ہیں،سعودی ولی عہد
  • پاک سعودی تعلقات کومزید مستحکم کیا جائے گا، ولی عہد کی زیر نگرانی سعودیہ میں کرپشن کے خلاف موثر مہم چلائی گئی ، ہم بھی ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے، گڈ گورننس کیلئے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،عمران خان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین و نامزد وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ملک کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ،ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی زیر نگرانی سعودیہ میں کرپشن کے خلاف موثر مہم چلائی گئی ،بہترین گورننس کرپشن کے خاتمے سے ہی ممکن ہے ،ہم بھی ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعلقات کومزید مستحکم کیا جائے گا ۔عنقریب دونوں ممالک کے سربراہ ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے جیت کی مبارکبا د دی تھی اور انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی تھی جواب میں عمران خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے سعودی فرمانروا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

Scroll To Top