اس ڈاکہ زنی کے ذمہ دار ہم خود ہیں ! 02-10-2013

kal-ki-baat
ہمیں داددینی چاہئے ان فرزندانِ تقدیر کی کاری گری مہارت اور ذہانت کو جو اس ملک سے اس کی ارب ہا ڈالر کی دولت اڑا کر سمندر پار لے گئے جہاں وہ یا تو مختلف بینکوں میں پڑی ہماری غربت اور ہمارے افلاس کا منہ چڑا رہی ہے ` یا بڑی بڑی املاک اور کاروباری سلطنتوں کا روپ دھار کر ہمارے نظامِ حکومت کی کرپشن پروری اور بے بسی کا بھرپور نقشہ کھینچ رہی ہے۔
اگر وہ ساری داستانیں حقیقت کا ذرا بھی شائبہ رکھتی ہیں جو سوئٹرز لینڈ کے بینکوں میں ” محفوظ “ پڑی پاکستان کی لوٹی گئی بے پناہ دولت کے بارے میں گردش کررہی ہیں ` تو پاکستان کے عوام کو نادم ہونا چاہئے اِس شرمناک سچائی پر کہ انہوں نے خود اِن لیٹروں اور ڈاکوﺅں کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے قومی خزانے کا امین اور محافظ بنا رکھا ہے جو اگر اپنی دولت کا دس فیصد حصہ بھی واپس اِس ملک کو دے دیں تو ہمیں ان ذلّتوں اور رسوائیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا سامنا ہم کررہے ہیں!

Scroll To Top