نوازشریف کی بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی ، میڈیا کو قریب آنے کی اجازت نہ دی گئی

  • عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید شنوائی بدھ 15 اگست تک ملتوی کردی

نوازشریف کی بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی

اسلام آباد (این این آئی)العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے کی اور اس سلسلے میں میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں لایا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جبکہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماو¿ں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاءاور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچی۔نوازشریف کو مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل واپس بھیج دیا گیا ، اس موقع پر کوریج کی اجازت نہ ملن پر میڈیا کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا۔عدالت نے مختصر سماعت کےلئے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کردی۔

Scroll To Top