واشنگٹن اسلا م آباد کےساتھ قد م بہ قدم چلنے سے گریزاں ہے ،نگران وزیر دفاع

  • امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے
  • امریکہ پاکستان کےخلاف کئی اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو وہ بھارت کےساتھ مل کر ہمیں سبق سکھا سکتا ہے،خالد نعیم لودھی

وزیر دفاع خالد نعیم لودھیراولپنڈی (این این آئی)نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔

Scroll To Top