انتظار کی گھڑیاں ختم: نو منتخب اراکین قومی اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آمدہوگی ، اراکین کیلئے اجلاس اور حلف برداری میں شرکت کےلئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے جار ی کردہ کارڈز حاصل کرنا لازم ہیں جو کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کےلئے بھی کارآمد ہونگے ،سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے
  • سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 14 اگست دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ انتخاب 15 اگست بروز بدھ ہو گا،16 اگست کو وزیراعظم کاانتخاب ہو گا جس کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردیاجائےگا

قومی اسمبلی

اسلام آباد ( الاخبار نیوز) الیکشن 2018 کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں منتخب ہونے والے نئے اراکین سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ جس کے بعد آئندہ اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان میں ایک اور جمہوری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی، عام انتخابات 2018 کے بعد نئے منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کے اراکین کل منعقدہ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جن سے سپیکر ایاز صادق حلف لیں گے۔ اس اجلاس کی اہم بات پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں آمد ہے۔ سابق صدر آصف زرداری بھی رکن اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، بختاوراورآصفہ بھٹو بھی تقریب حلف برداری دیکھنے قومی اسمبلی آئیں گی۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغزات نامزدگی 14 اگست دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ انتخاب 15 اگست بروز بدھ کو ہو گا۔ 16 اگست کو وزیراعظم کاانتخاب ہو گا۔قومی اسمبلی کے نئے منتخب ارکان کو اجلاس اور حلف برداری میں شرکت کےلئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے جار ی کردہ اسمبلی کارڈ حاصل کرنا ہوں گے۔ اسمبلی کارڈ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کےلئے بھی ضروری ہے۔ نئے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو کارڈ کے اجرا اور وصولی کےلئے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر دو میں سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔

Scroll To Top