العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز : نوازشریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

  • سکیورٹی پلان تشکیل ، سیاسی کارکنوں اور رہنماﺅں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی

نواز شریف کا واپس نہ آنے کا اعلاناسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں (آج) پیر کو احتساب عدالت پیش کیا جائیگا اس سلسلے میں سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے ، سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سیاسی کارکنوں اور رہنماﺅں کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ، سابق وزیراعظم نواز شریف کواحتساب عدالت کی طرف سے 13 اگست کوطلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جو جیل حکام نے موصول کرایا ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف (آج)پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا اور ا سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکیل دید ی گئی ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا جائےگا اور احتساب عدالت اوراطراف 500 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔کمرہ عدالت اور حاطے میں داخلہ صرف فراہم کئے جانے والے ناموں کی فہرست پر ہی ہوگا ،میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جائیگی ۔

Scroll To Top