امید ہے عمران خان حکومت خطے کی بہتری کیلئے کام کرے گی: نریندر مودی

  • نئی حکومت ملک کو دہشتگردی اور تشدد سے پاک کرنے کےلئے کام کرے گی، محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ خطے کےلئے بھی اپنا کردار ادا کرے گی
  • دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروخ کیلئے ہماری حکومت پہلے کئی اہم اقدامات اٹھاچکی ہے،بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو

مودی سرکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کی نئی حکومت ملک کو دہشتگردی اور تشدد سے پاک کرنے کے لئے کام کرے گی۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو ہفتے کے روز دیے گئے انٹرویو میں مودی نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حکومت اس ضمن میں کئی اہم اقدامات اٹھاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ہم پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔ پاکستان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مودی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ خطے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

Scroll To Top